خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ہیومن رائٹس اسلام آباد کے سینیئر آفیسر ملک ذوالفقار علی جھٹ فریضہ ء حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز واپس پہنچ گئے ۔ اس موقع پر ان کے عزیز و اقارب سمیت اہلیان علاقہ اور ان کے سٹاف کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ ملک ذوالفقارعلی جھمٹ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور ان کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے ۔ دریں اثناء ملک ذوالفقارعلی جھمٹ کا کہنا ہے کہ بلا شبہ یہ اللہ تبارک و تعالی ا کا احسان عظیم ہے جس نے مجھے فیملی سمیت اپنے اور اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در کی حاضری کی سعادت نصیب کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ا ہم سب کو بار بار یہ عظیم سعادت نصیب کریں۔ آمین ۔ واضح رہے کہ جناب ملک ذوالفقار علی جھمٹ کا تعلق جھمٹاں والا تھل سے ہے۔۔ آپ انتہائی ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]