November 16, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 2025-26 میں راجہ اصف محمود جنجوعہ نائب صدر جبکہ چوھدری محسن عزیز کوجنرل سیکرٹری منتخب

20250102_012712

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 2025-26 میں راجہ اصف محمود جنجوعہ نائب صدر جبکہ چوھدری محسن عزیز کوجنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ہارون کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات میں راجہ اصف محمود جنجوعہ اور چوھدری اختر عزیز درمیان نائب صدارت اور جنرل سیکرٹری کے لیے چوہری محسن عزیز اور انوار الحق خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا راجہ اصف محمود جنجوعہ 43 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل چوھدری اختر عزیز کو 27 ووٹ ملے
جنرل سیکرٹری کے لیے چوھدری محسن عزیز نے 40 ووٹ حاصل کیے جب انوار خان کو 31 ووٹ ملےیاد رہے ہر موجودہ اسسٹنٹ کمشنر ہارون کلب کا اعزازی صدر ہوتا ہے
سید عاطف شاہ جوائنٹ سیکرٹری جبکہ میاں طاہر امین سکھیرا چوھدری محمد شفیق، اصف علی ملک شیراز ا، اسامہ شریف کو بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے۔