86

بہاؤلنگر ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پرامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر انتظامی محکمہ جات مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ٹھوس انتظامی

بہاؤلنگر ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پرامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر انتظامی محکمہ جات مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ٹھوس انتظامی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی غیرمعمولی صورتحال سے محفوظ رکھا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولنگر میں محرام الحرام کے جلوس روٹس اور مجالس عزاء کے مقامات کے جائزہ کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر انتظامی افسران ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوس روٹس اور مجالس عزاء کے مقامات پر لائٹنگ اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں جبکہ جلوس روٹس پر بجلی کی جھولتی تاروں کو بھی ٹھیک کرایا جارہا ہے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کے نمبرز پر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام میں مثالی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستعدی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے محرم الحرام کے حوالہ سے مجموعی انتظامی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیااور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پرامن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کے حوالہ سے شرپسندعناصرکے مذموم عزائم کو عوام الناس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے خاک میں ملایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر تمام فورسز متحرک ہیں اور ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں کی مکمل نگرانی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں