سکھر بیورو چیف ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا ان لاہین ڈھرکی)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ڈی ایس پی اباڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں تھانہ کھمبڑا کی حدود میں مغویوں
سکھر بیورو چیف ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی
بیورو چیف
دعا ان لاہین
ڈھرکی)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ڈی ایس پی اباڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں تھانہ کھمبڑا کی حدود میں مغویوں کی بازیابی کے لئے اغواء کاروں ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا یہ اغواء کار سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں سے لوگوں کو تاوان کی خاطر اغواء کرتے ہیں تفصیل کے مطابق : تھانہ کھمبڑا کی حدود میں مقصود مزاری، لیاقت مزاری، حاکم مزاری، شوکت مزاری، میھر مزاری گینگ و دیگر ملزمان کے خلاف کامیاب آپریشن۔کچہ اور پکے میں مشکوک افراد کو روک کر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اغواء کاروں کے کچہ اور پکے میں گھراور ٹھکانے ہیں یہ اغواء کار سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں سے لوگوں کو تاوان کی خاطر اغواء کرتے ہیں ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں سب ڈویژن اباڑو کے 06 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری تھانہ کھمبڑا کی حدود سندھ پنجاب باڈر والے علاقے میں 10 پولیس موبائلز 04 اے پی سی چین و بکتر بند کے ہمراہ اغواء کاروں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری و ساری ہے پولیس کی جانب سے سندھ پنجاب کے باڈر والے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لئے اغواء کاروں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے پولیس نے دوران آپریشن اغواء کاروں/ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور مورچوں تک رسائی حاصل کر کے مورچوں اور کمین گاہوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا یاد رہے کچھ دن قبل تھانہ اباوڑو کی حدود کموں شھید لنک روڈ سے مقصود مزاری گینگ اور لیاقت مزاری گینگ نے گل بہار چاچڑ کو اغواء کیا تھا آپریشن مغویوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا