سکھر سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا ان لاہین نیوز ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیو یارک میں ہش منی کیس میں جج کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر کو 10 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس کے 10 روز بعد ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سکھر
سید نصیر حسین زیدی
بیورو چیف
دعا ان لاہین نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیو یارک میں ہش منی کیس میں جج کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر کو 10 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس کے 10 روز بعد ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نیو یارک کے جج یوان مرشان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کو قید کی سزا، پروبیشن یا جرمانے کی سزا نہیں سنائیں گے بلکہ انھیں ’غیر مشروط طور پر رہا کر دیں گے۔‘
انھوں نے اپنے حکمانے میں لکھا کہ نو منتخب صدر ذاتی یا ورچوئل حیثیت میں اس سماعت کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں فتح کے ذریعے اپنے خلاف اس کیس کو ختم کروانے کی کوشش کی تھی۔ کیس کو سزا کے مرحلے تک لے جانے پر ان کے وکلا نے جج کے فیصلے پر تنقید کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اسے فوراً ختم کر دیا جائے