November 16, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ماروی اسٹیڈیم عمرکوٹ میں آل سندھ پاکستان شہید ذولفقار علی بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیم خانہ ناظم آباد کراچی نے جیت لیا چیف گیسٹ

IMG-20250105-WA0126

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ماروی اسٹیڈیم عمرکوٹ میں آل سندھ پاکستان شہید ذولفقار علی بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیم خانہ ناظم آباد کراچی نے جیت لیا چیف گیسٹ مہمان خاص پاکستان پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے ونر ٹیم کے کپتان کو نقد انعامات اور کپ دیا رحمدانی کرکٹ اکیڈمی اور سیکریٹری المہران کرکٹ کلب آرگنائزر رسول بخش رحمدانی نے اسپانسر حاجی خالد سراج سومرو تاج محمد ڈی او محمد عیسی ناگوری رمیش تھری اور دیگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائے تفصیل کے مطابق پہلے کھیلتے ہوئے عبداللہ شاہ کرکٹ کلب بھان سعید آباد نے 187 رنز بناکر آل آئوٹ ہو گئی جس میں عبید ستار 44 رنز اکبر خان 42, رنز بناکر نمایاں رہے جواب میں جیم خانہ ناظم آباد کرکٹ کلب کراچی نے بیٹنگ کرتے ہوئے 188,رنز بناکر شہید ذولفقار علی بھٹو کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا جس میں مین آف دی سیریز کراچی کے حیدر بنگش بیسٹ بیسٹمین صدام علی کراچی ونر ٹیم کے کپتان کو ایک لاکھ روپے انعام عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی رنر ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعام دیا گیا شہزاد علی ادھیپوری کی طرف سے مختلف کھلاڑیوں کو 80 ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے سیٹھ حاجی قربان علی ادھیپوری کی طرف سے پوری کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف میچز اور فائنل سمیت بالرز بیسٹمینوں کامیٹیٹزر کو 2 لاکھ روپے نقد انعامات دیئے گئے چیف گیسٹ پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فخر ایشیا قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھا آج بھی عوام کی دلوں پر راج کرتا ہے کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر میں آرگنائزر رسول بخش رحمدانی اور تاج محمد ڈی او کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے دل سے کام کیا اس موقع پر قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی سالگراہ کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر ہزاروں شائیقین نے تالیان بجا کر ڈاکٹر نور علی شاہ کا استقبال کیا تقریب میں سامارو نیشنل کرکٹ کلب کے صدر ڈاکٹر ایل کے واگھانی پریس کلب عمرکوٹ کے نوجوان صحافی اسد علی بھرگڑی وقاص یوسفزئی کرشنا کمار مالہی سورج کمار مالہی سوائی مل رکھیسر سیٹھ دلیپ مولچندانی اور دیگر مہمان موجود تھے ۔