جیکب آباد: ( نمائندہ دعاء نیوز اے جی بلوچ ) جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور بدمستیوں کی وجہ سے پاکستان
جیکب آباد: ( نمائندہ دعاء نیوز اے جی بلوچ ) جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور بدمستیوں کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا، حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ میں سب کچھ واضح ہے ملک توڑنا دہشت گردی ہے اور جس پر ثابت ہوکہ وہ ملک توڑنے کا مجرم ہے اس کو مینار پاکستان پر لٹکا دو۔ یہ ملک نہ جمہوری ہے نہ اسلامی اور نہ قائد اعظم کا پاکستان ہے، ہم اس ملک کو علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی کوشش سے بنا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ علماء نے تو ملک کو جوڑنا چاہا اس ملک کو آئین دیا۔ یہ ملک آئی ایم ایف کے لیے نہیں بنا اس ملک کے قانون ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر نہیں بلکہ عوامی امنگوں کے تحت بنے گے۔ اقتدار کی خاطر اپنے عقیدے کا سودا کبھی نہیں کریں گے جس وزارت کی وجہ سے عقیدہ ختم نبوت پر حرف آئے تو اس پر ہم تھوکنا بھی پسند نہیں کرتے، جن حکمرانوں کو 77 سال سے حکومتیں ملتی رہی وہ ہمیشہ سے خائن رہی ہیں۔ جو انگریزوں کے چاپلوس اور جاسوس رہے آج وہی اس ملک پر حکمران ہیں اور اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں روکاٹ بھی وہی چاپلوس ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے شہر جونگل میں عالمی تحفظ ختم نبوت کی جانب سے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی رہنما عبد الرزاق عابد لاکھو صوبائی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا محمد راشد مدنی مولانا عبد الحفیظ قریشی مولانا محمد ناصر مولانا سلیم اللہ بروہی و دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ کوئی متنازعہ عقیدہ نہیں اور نہ کوئی اختلاف کی گنجائش ہے جو بھی اس عقیدے پر اختلاف رکھے تو وہ متفقہ طور پر دائرے اسلام سے خارج ہے، 1974 کی پارلیمنٹ علماء کی نمائندگی کے ساتھ یہ فیصلہ دی چکی ہے، مختلف ادوار میں عالمی سامراج کے اشاروں پر ناموس رسالت کے قانون کو نشانہ بنایا گیا اور ختم نبوت کے قوانین کو کمزور کرنے کے لیے دفعات کو نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن اسمبلی کے اندر اور باہر میدان میں انہیں جمعیت علماء اسلام کھڑی نظر آئی ختم نبوت کے قوانین میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتوں میں ختم نبوت پر حملے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں نے عالمی قوتوں کے اشاروں پر عقیدہ ختم نبوت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن جے یو آئی نے عقیدہ ختم نبوت کی جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی، انہوں نے کہا کہ داڑھی اور پگڑی والوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن ختم نبوت کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہم نے ہمیشہ منکرین ختم نبوت کا پارلیمنٹ کے اندر اور میدان میں مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو طاقتیں منکرین ختم نبوت کی پشت پناہی کررہی تھیں ان کو شکست ہوئی بار بار عدالتوں کے چکر کاٹنے کے بعد بھی انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا، مبارک ثانی کیس میں عدالت نے انہیں چھپنے کی جگہ دی تھی لیکن جے یو آئی کی قیادت ان کے سامنے کھڑی ملی جس نے اس بینچ کو مجبور کیا، مولانا فضل الرحمن کبھی عدالت نہیں لیکن 72 سال کی عمر میں اگر عدالت میں پیش ہوئے تو صرف ختم نبوت کی چوکیداری کے لیے اور کمرہ عدالت میں کھڑے ہوکر ججز کو کہا کہ یہ جنگ ہم تم سے جیت کر جائیں گے اور اگست 2024 کو ایک بار پھر سپریم کورٹ میں ختم نبوت کے جھنڈے لہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم زندہ ہیں پاکستان کا اسلامی تشخص ختم کرنے نہیں دیں گے، آج بھی مدارس، داڑھی پگڑیوں کا تشخص اور عقیدہ ختم نبوت خطرے میں ہے ان کے لیے جنگ لڑنا حقیقت میں پاکستان کے لیے جنگ لڑنا ہے، حکمران عالمی طاقتوں کے اشاروں پر ہمارے عقائد پر حملہ آور ہیں، مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہماری قیادت پر حملے ہوتے ہیں لیکن آج تک ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہوا۔