November 16, 2026

190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ اور نظام انصاف : جمعرات 19 دسمبر کو جج صاحب نے اڈیالہ جیل رات 9 بجے تک سماعت چلائی تاکہ دلائل عمران خان کے وکلا کے آج ہی مکمل ہوں وہ جیسے ہی

20250102_012712

‏190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ اور نظام انصاف : جمعرات 19 دسمبر کو جج صاحب نے اڈیالہ جیل رات 9 بجے تک سماعت چلائی تاکہ دلائل عمران خان کے وکلا کے آج ہی مکمل ہوں وہ جیسے ہی مکمل ہوئے ساتھ ہی عدالت نے فریقین کو بتا دیا 23 دسمبر فیصلہ سنا دیا جائے گا ۔۔۔ اس کا مطلب یہ تھا کلئیر ہے فیصلہ دو تین دن میں لکھا جائے گا ۔۔۔ پھر اچانک 21 دسمبر کو ٹویٹ آئی عدالت 23 کو فیصلہ نہیں سنائے گی پھر وہی ہوا بہت حیرانگی ہوئی کیونکہ ٹویٹ میں فیصلہ موخر ہونے کو مزاکرات سے ساتھ لنک کیا گیا ۔۔ اب 4 جنوری پھر ٹویٹس آرہی ہیں 6 جنوری فیصلہ نہیں سنایا جائے گا اب انتظار کریں کیا ہوتا ہے ؟ زیادہ امکان یہی ہے ٹویٹس ٹھیک ہوں گی ۔۔۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر تو عدالت 19 دسمبر کو یہ کہہ دیتی فیصلے کی تاریخ بعد میں دیں گے پھر بے شک جنوری کے آخر یا فروری میں فیصلہ سنا دیتے کوئی بحث نہیں تھی لیکن اس طرح کہ دو دن پہلے اچانک ٹویٹ آتی ہے پھر فیصلہ لٹک جاتا ہے یہ نظام انصاف کی بچی کھچی ساکھ بھی ختم کر رہا ہے ۔۔ چھ جنوری کا اب انتظار کریں ۔۔!!