*خضدار* *بی آر ایس پی خضدار میں “اقلیتوں کی شمولیت کے ساتھ LSOs ڈسٹرکٹ نیٹ ورک کو مضبوط بنانا” کے عنوان سے اجلاس*
*خضدار*
*بی آر ایس پی خضدار میں “اقلیتوں کی شمولیت کے ساتھ LSOs ڈسٹرکٹ نیٹ ورک کو مضبوط بنانا” کے عنوان سے اجلاس*
*خضدار:*
*بی آر ایس پی خضدار کے دفتر میںPeace.Project پیس پروجیکٹ کے تحت “اقلیتوں کی شمولیت کے ساتھ ایل ایس آوز ڈسٹرکٹ نیٹ ورک کو مضبوط بنانا” کے موضوع پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایل ایس اوز نیٹ ورک کے نمائندوں نے شرکت کی اور نیٹ ورک کی فعالیت کو بڑھانے اور مسائل کے حل کے لئے مختلف حکومتی اور غیر حکومتی اداروں سے رابطے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا*۔
*اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیٹ ورک کو فعال بنایا جائے گا اور اس کے ذریعے اقلیتی کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان کی آواز کو سنا جا سکے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کیے جا سکیں*۔
*اجلاس میں شریک نمائندگان*
*انجمن معذوران کے چئیرمین حافظ* *عبدلرزاق شاہوانی*
*انجمن معذوران* *خواتین ونگ کی صدر میڈم گل بی بی*
*دعا فاؤنڈیشن® کے چئیرمین احمد ایم حسنی*
*امانت دار فاؤنڈیشن کے صدر حاجی کریم بخش*
*ہندو برادری کے کرپال داس مینگل*
*مسیح برادری کے نادر مسیح*
*شکیل مسیح اور LSO نیٹ ورک ممبران میں سے*
*1.ثناء اللّٰہ عمرانی (جنرل سیکرٹری، ڈسٹرکٹ نیٹ ورک)* E/B ممبران میں۔
*2.ڈاکٹر محمد یوسف موسیانی*
3.*محمد طارق قلندرانی*
*5.عطاء اللہ عمرانی*
*6.نیک محمد*
*7.ڈاکٹر شبیر احمد جاموٹ*
*8.افتخار احمد ہاتم بلوچ*
*9.عبدالغنی عمرانی*
*سمیت بی آر ایس پی اسٹاف سمیت LSOs نیٹ ورک کے دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی اس بات پرزور دیا کہ LSOs نیٹ ورک کو فعال کرنے سے نہ صرف اقلیتوں کے مسائل حل ہونگے بلکہ پورے ضلع کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کی رفتار بھی تیز ہو گی تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نیٹ ورک کے ذریعے حکومت اور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں گے تاکہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید وسائل فراہم کیے جا سکیں*۔
*اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ نیٹ ورک کو فعال بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے اور اقلیتی کمیونٹی کو شامل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ان کی مشکلات کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے میں اس نیٹ ورک کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے*
*اجلاس کے اختتام پر BRSP نے تمام اراکین کے لیۓ ظہرانے کا بھی اہتمام کیاگیا*