November 16, 2026

میلسی( بیو رو چیف )شہر کی سڑکات کو خوبصورت بنایا جائے گا اس سلسلہ میں ریلوے پھاٹک سے لے کر گیریزن تک جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا سڑک کے دونوں طرف تجاوزات کا

20250102_012712

میلسی( بیو رو چیف )شہر کی سڑکات کو خوبصورت بنایا جائے گا اس سلسلہ میں ریلوے پھاٹک سے لے کر گیریزن تک جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا سڑک کے دونوں طرف تجاوزات کا خاتمہ اور گرین بیلٹ انواع قسم کے پودے لگائے جائیں گے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے میلسی شہر کی 90 فیصد سڑکیں مکمل ہو چکی ہے میلسی شہر کو دوسرے شہروں کے برابر لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد نے انجمن تاجران کے سینیئر رہنما سجادہ نشین دربار عالیہ بابا نتھے شاہ سے کالونی روڈ تعمیر مکمل ہونے پر جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی ہے قائد اعظم روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ جاری رہے گا ریلوے پھاٹک سے فہارا چوک تک سڑک کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی میرے لیے خوشی کا باعث ہے عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہیلتھ پالیسی پر سختی سے عمل درامد جاری ہے سیوریج کا مسائل بھی انشاءاللہ جلد حل ہو جائیں گے