November 16, 2026

دعا نیوز عبدالعزیز شیخ کارروائیاں؛ لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ اور چوری شدہ 20 قیمتی موبائل فونز ٹریس اور برآمد کرکےاصل مالکان کے حوالے کردیے گئے

20250102_012712

دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
کارروائیاں؛ لاکھوں روپے مالیت کے گمشدہ اور چوری شدہ 20 قیمتی موبائل فونز ٹریس اور برآمد کرکےاصل مالکان کے حوالے کردیے گئے
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر انچارج ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل ٹھٹہ اور ٹھٹہ پولیس کے مختلف تھانہ جات نے کارروائیاں کرکے مختلف اوقات کے دوران چوری اورگم شدہ 20 قیمتی موبائل فونز ٹریس اور برآمد کرکے اصل مالکان شھزاد کھتری، شایان میمن، مٹھو سمیجو، رانو ناریجو، سجاد کھمان، ملک منظور خاصخیلی، حاجی صدیق خاصخیلی، جاوید شیخ، ایڈووکیٹ منور بھٹو، روشن گندرو، تاج محمد خان پٹھان، غلام مرتضی عباسی، پرویز سنجرانی سرفراز سولنگی، حسین شاہ، صفدر جٹ، نظام الدین لنڈقلب حسین انڑ اور احمد علی ببر کےحوالے کردیے گئے
اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کی ہدایت کی
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ٹیم کو مزید ہدایت کی کہ چوری اور گم شدہ موبائل فونز کو ڈیلی بیسز پر ٹریس کیا جائے اور کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ موبائل فون ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں
اپنے قیمتی موبائل فونز برآمد ہونے پر موبائیل فون مالکان نے ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا