میلسی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ماہ سے سیوریج بند۔ متعلقہ حکام گٹرلائینوں کی صفائی کرنے سے قاصر۔ کئی علاقے نوگو ایریابن گئے
میلسی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ماہ سے سیوریج بند۔ متعلقہ حکام گٹرلائینوں کی صفائی کرنے سے قاصر۔ کئی علاقے نوگو ایریابن گئے
میلسی(محمدمختارسولگی) اندرون شہرمیلسی میں سالہاسال سے گٹرلائنوں کی صحیح طور پہ صفائی نہ ہونے سے کئی علاقے جوہڑ کامنظرپیش کررہےہیں۔ محلہ حافظ آباد ، چاہ بھٹی والا، پلی سناراں والی ، محلہ گئوشالہ، محلہ فریدی ،پرانااسٹیڈیم روڈ، مدینہ ٹاؤن ودیگر علاقے سیوریج کی بندش کے باعث نوگوایریابن چکےہیں۔ متاثرہ علاقوں کےشہری متعلقہ حکام اور میڈیاکےذریعے نشاندہی کرکےتھک چکے ہیں۔ لیکن گزشتہ ایک ماہ سے متاثرہ علاقوں میں تاحال سیوریج بند پڑی ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ ہے۔