November 16, 2026

بہاولنگر (2جنوری 2025)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دوسرے روز بھی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کے

20250102_012712

بہاولنگر (2جنوری 2025)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دوسرے روز بھی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف محکموں کے نمائندے موجود تھے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد زمینوں کے انتقال، فرد کے اجرا، رجسٹری، ریکارڈ درستگی اور دیگر مسائل کو فوری اور شفاف طریقے سے حل کرنا ہے۔ عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے مسائل مقامی سطح پر اور بغیر کسی رکاوٹ کے حل ہو رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شہری کو انصاف اور سہولت فراہم کی جائے۔