تحریک انصاف مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سینئر رکن رضوان احمد اور ان کے بھائی کی ریاستی اغوا کاروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ممبر رضوان احمد اور ان کے بھائی کے اغواء کی شدید مزمت
بغیر کسی جرم پی ٹی آئی کے کارکنان اور ذمہ داران کے اغواء کے جاری سلسلے پر شدید غم و غصے کا اظہار
آئے روز تحریک انصاف کے بےگناہ کارکنان، ذمہ داران اور ان کے اہلِ خانہ کا اغواء ملک میں آئین و قانون کی عملداری اور نظامِ عدل کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، ترجمان تحریک انصاف
دو سال سے تحریک انصاف جس فسطائیت کا شکار ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان میں اس وقت انسانی حقوق مکمل طور پر مفقود اور ناپید ہوچکے ہیں جبکہ نظامِ عدل فردِ واحد کی آمریت کے پنجۂ استبداد میں سسک رہا ہے، ترجمان تحریک انصاف
وقت ایک سا نہیں رہتا، یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا جو لوگ ان غیر قانونی اور فسطائی کارروائیوں میں ملوث ہیں اپنے کیے کا حساب ضرور دینگے، ترجمان تحریک انصاف
فسطائی حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں عمران خان اور اس کے مشن سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتے، ترجمان تحریک انصاف
ملک رضوان احمد اور ان کے بھائی کو فوری طور پر بازیاب اور رہا کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف
اس سے پہلے پروفیسر مظہر مشوانی، پروفیسر ظہور مشوانی اور غلام شبّیر سمیت تحریک انصاف کے جبراً لاپتہ کئے جانے والے تمام کارکنان اور ان کے بےگناہ اہلِ خانہ کو رہا کیا جائے، ترجمان تحریک انصاف
عدالتیں ریاستی اغوا کاروں کی شرمناک کارروائیوں کا فوری نوٹس لیں اور بےگناہ سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے خلاف ننگی فسطائیت کے سلسلے کو رکوائیں، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ