ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی پریس کانفرنس*
*ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی پریس کانفرنس*
بلوچستان کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان کابینہ نے مفاد عامہ میں اہم فیصلے کئے ، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروگرام کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ، ترجمان صوبائی حکومت
ورلڈ بینک کے سوفٹ لون کے تحت پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
منصوبے سے زرعی پانی کے درست استعمال اور واٹر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان کابینہ نے پالیسی گائیڈ لائن فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس کی منظوری بھی دی، ترجمان صوبائی حکومت
گائیڈ لائن کے تحت وفاقی سطح پر کاربن مارکیٹ ورکنگ گروپ بنے گا، ترجمان بلوچستان حکومت
ورکنگ گروپ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کی باہمی مشاورت سے کاربن مارکیٹ سے متعلق پالیسی بنے گی ، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان حکومت نے ریڈیو پاکستان سریاب روڑ کوئٹہ کی اراضی پر کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ، ترجمان بلوچستان حکومت
بارہا کوششوں کے باوجود ریڈیو پاکستان یہ اراضی دینے کے لئے راضی نہیں ہوا ، ترجمان صوبائی حکومت
ریڈیو پاکستان بھی ریاست کا ایک ادارہ ہے صوبائی حکومت کسی تنازعہ میں پڑنا نہیں چاہتی ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
کرکٹ اکیڈمی کو مناسب متبادل جگہ پر تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت
بلوچستان کابینہ نےصوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی ، ترجمان صوبائی حکومت
اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ورلڈ بنک کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا جائے گا، ترجمان صوبائی حکومت
کابینہ نے ایک سو ملین ڈالر کے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
منصوبے کے تحت معیار تعلیم کی بہتری اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخلے اور فاصلاتی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت
صوبائی کابینہ نے بلوچستان فاونڈیشنل لرننگ پالیسی کی منظوری بھی دی ہے، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
یہ پالیسی بھی تعلیمی اصلاحات کے تسلسل میں صوبے میں معیاری فروغ تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافے میں معاون ثابت ہوگی ، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان کابینہ نے ٹیچرز کے تقرر، تعیناتی اور تبادلے سے متعلق ریگولرٹی ایکٹ 2024 کی بھی منظوری دی، ترجمان بلوچستان حکومت
یہ ایکٹ ٹیچرز کی عارضی بھرتی پالیسی کو قانونی حیثیت دینے کے لئے لایا جاررہا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت
کابینہ کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
یونین کونسل اور مقامی سطح پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کا تبادلہ کہیں اور نہیں کیا جاسکے گا، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مقامی سطح پر میرٹ کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت لانے کے عزم کو دہرایا ہے ، ترجمان صوبائی حکومت
تمام کابینہ نے میرٹ پر عمل درآمد کے لئے اصولی طور پر وزیر اعلٰی کے عزم سے اتفاق کیا ہے ، ترجمان صوبائی حکومت
بلوچستان کابینہ نے لیڈیز پردہ کلب کی بحالی کے لئے کمیٹی قائم کردی ، ترجمان بلوچستان حکومت
کمیٹی گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے احاطے کے لیز معاہدہ میں توسیع کا جائزہ بھی لے گی ، ترجمان بلوچستان حکومت
دونوں فیسلٹیز خواتین کے لئے ایک عرصہ سے کام کررہی ہیں ، ترجمان صوبائی حکومت
صوبائی کابینہ کو بلوچستان میں ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات اور گرینڈ ہیلتھ الائنس سے متعلق بریفنگ دی گئی، ترجمان صوبائی حکومت
اس متعلق صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ صاحب تفصیلی طور پر پریس کانفرنس میں تفصلات بتائیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت
بلوچستان کابینہ نے پی پی ایل سے لیز معاہدہ میں توسیع سے متعلق مشروط منظوری بھی دی ہے، ترجمان صوبائی حکومت
لیز توسیع معاہدے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت مقدمے کو مدنظر رکھا جائے گا، ترجمان صوبائی حکومت
کابینہ اراکین کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے پی پی ایل کی جانب سے تسلیم کئے گئے مطالبات سے آگاہ کیا، ترجمان صوبائی حکومت
ڈیرہ مراد جمالی میں منظور شدہ بائی پاس منصوبے کی عمل درآمد میں تاخیر پر کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند
کابینہ نے ہدایت دی کہ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس زیر التواء منصوبے سے متعلق این ایچ اے کو مراسلہ لکھا جائے گا ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کی پریس کانفرنس