70

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے معروف زمیندار ، ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک طاہررضا بگھور نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ ءجاریہ کا کام ہے ۔

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے معروف زمیندار ، ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک طاہررضا بگھور نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ ءجاریہ کا کام ہے ۔ یہ جہاں ماحول کو خوشگوار رکھتے ہیں وہاں ہمیں ان سے بے شمار دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں ۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے لئے بہترین وقت 15 فروری سے 15 مارچ ہے اور 15 جولائ سے 15 اگست ہے اس کے علاوہ لگائے گئے پودوں کے بچنے کا چانس کم ہی ہوتا ہے !کوشش کریں ایسی جگہ پودا لگائیں جہاں کوئ شخص اس کو پانی دینے کی ذمہ داری اپنی لے لے کیونکہ پودا لگانا آسان ہے اصل کام پانی دینا ہے اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہے ۔ ملک طاہر رضابگھورنے کہا کہ آئیے ہم سب مل کے پودے لگائیں، درخت لگانے کا موسم ہے اپنے گھر گلی کوچوں روڈز، اسکولز، مدارس اور کالجز میں جہاں کہیں جگہ اور موقع ملے ایک پودا ضرور لگائیں کیونکہ ہم نے انشاءاللہ اپنے پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ سر سبز و شاداب پاکستان ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوگا اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں