پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ تاریخ:02 جنوری 2025 *ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سال2024 میں 43690ایمرجنسیز ڈیل کیں:*
پنجاب ایمر جنسی سروس
ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ
تاریخ:02 جنوری 2025
*ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سال2024 میں 43690ایمرجنسیز ڈیل کیں:*
*پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے سال2024 میں 3689مریضوں کو شفٹ کیاگیا*
*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیر۔*
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میا ں فراز منیر نے گذشتہ سال کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گذشتہ سال2024 میں مجموعی طورپر 151606کالیں موصول ہوئیں، جن میں 43690 ایمرجنسی کالز،18180معلوماتی کالز،اور89736ڈسٹربنگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے سال2024 کے دوران43690 ایمرجنسیزپر ریسپونڈ کیاجن میں 7579ٹریفک حادثات، 31033میڈیکل،355آگ لگنے کے واقعات،852کرائم،07 ڈوبنے اور3864مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں.اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ٹو بہ ٹیک سنگھ نے سال 2024میں ٹو ٹل 45248 مریضوں کو مدد فراہم کی۔جن میں 18865 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور25482 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جب کہ ٹوٹل 901مریض مختلف ایمرجنسیزمیں ڈیڈ ہوئے۔ جن میں روڈ ٹریفک حادثات میں 94مریض موقع پر ہی فو ت ہوگئے اور اس کے علاوہ میڈیکل اور دوسری ایمرجنسیزمیں 807مریض ڈیڈ ہوئے۔
اس کے علاوہ ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے سال 2024میں 3689مریضوں کو الائیڈ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ شفٹ کیاجن میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے1583، ٹی ایچ کیو گوجرہ سے 594،ٹی ایچ کیو کمالیہ سے 779،ٹی ایچ کیو پیرمحل سے 715،آر ایچ سی اروتی سے 02، آرایچ سی سندھیلیا نوالی سے12اور آر ایچ سی رجانہ سے 4 مریضوں کو شفٹ کیاگیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میا ں فراز منیر نے کہا کہ سال 2025 وطن عزیز ملک پاکستان اور خصوصََااہلیانِ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ریسکیو 1122کے لیے خوشیوں ومُسرتوں،امن وسلامتی،ترقی وخوشحالی،محبت و یگانگت اور اَن گنت رحمتوں و برکتوں کا باعث بنے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ریسکیو 1122 نے ہر لمحہ عوام کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں اور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں۔