November 16, 2026

دعا نيوز عبدالعزيز شيخ ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی ؛ مزدا ٹرک اور آلٹو کار میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

20250102_012712

دعا نيوز عبدالعزيز شيخ
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی ؛ مزدا ٹرک اور آلٹو کار میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
5 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار 5 ہزار 1 سو 72 باہتر (5172) کلو گٹکا مٹیریل، 550 پیکٹ گٹکا ماوا، مزدا ٹرک اور آلٹو کار برآمد، مقدمہ درج
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر عطر چنہ اور انچارج پولیس پوسٹ چھتوچنڈ اے ایس آئی راجا ظفر راجپوت بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ستیوں لنک روڈ ماذا جوس فیکٹری کے قریب کامیاب کارروائی کرکے مزدا ٹرک نمبر JX-0021 اور آلٹو کار نمبر CAL-119 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 5 ملزمان فواد خان ولد عبد الجمیل پٹھان، نعیم خان ولد عبد الحکیم پٹھان، جھانزیب ولد نیاز محمد پٹھان، فاروق خان ولد یوسف پٹھان اور قیصر خان ولد ناصر خان پٹھان کو گرفتار کرلیا
پولیس نے مزدا ٹرک اور آلٹو کار کو حراست میں لیکر 5 ہزار 1 سو 72 باہتر (5172) کلو گٹکا مٹیریل، 550 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر گٹکا ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے