November 16, 2026

*کالم نہیں جدوجہد* *تحریر ////پروفیسر غلام دستگیر صابر*

IMG-20250102-WA0030

*کالم نہیں جدوجہد*

*تحریر ////پروفیسر غلام دستگیر صابر*

*کئی دنوں سے بالمشافہ،موبائل کالز،وٹس ایپ وغیرہ کے زریعے مجھے کہاجارہایے کہ اس ظلم اورناانصافی کے خلاف ایک کالم لکھیں۔سوشل میڈیاپرکہاجارہاہے کہ پروفیسرکا تہلکہ خیز کالم آنیوالا ہے۔*

*جی نہیں*

*بالکل نہیں*

*میں کوئی کالم نہیں لکھونگا۔*

*البتہ میں نے ایک زمہ دار کی حیثیت سے اتنی معلومات حاصل کی کہ۔ہاں: نا انصافی کی انتہا ہوگئی صرف چند حقداروں کو انکا حق ملا۔انصاف کے علمبرداروں نے میرٹ کے نام پر میرٹ کے ساتھ٫٫ زنا بالجبر،، کرکے اسکا ٫٫منہ کالا،،کیا۔ملازمتوں کاخوب ٫٫بندربانٹ،،ہوا۔*

*ہاں میں نے ماریہ روف اور ان پوزیشن ہولڈر مڈوائف بیٹیوں کے آنسوبھی دیکھے جنھوں نے خود مجھ سے رابطہ کیا ان بیٹیوں نے روتی ہوئی کہاکہ ان کی جگہ٫٫بڑے صاحبوں ،،کے دوستوں کے وہ رشتہ دار بھی گھربھیٹے٫٫دائی،، بن گئیئں جنھوں ٹریننگ تو دور کی بات آج تک گائنی وارڈ بھی نہیں دیکھاہے۔اب یہ سفارشی اناڑی دائی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلیں گی۔زچگی کے دوران غریبوں ہی کی بیویاں اور بیٹیاں مرجائینگی۔*

*ان کے بچے یتیم ہونگے۔بڑے لوگ اور بڑے صاحبان کی بیویاں ان خیراتی اسپتالوں میں قدم بھی نہیں رکھتیں۔*

*میں نے وقار بادینی،شہزاد شیرانی سمیت کئی دیگر٫٫ ٹیکنیکل،، اور ٫٫ پروفیشنل،، نوجوانوں کو انصاف مانگتے کے لئے در در بھٹکتے اور فریاد کرتےدیکھا ان ٹیکنیکل نوجوانوں کی جگہ٫٫نان ٹیکنیکل،، اور ٫٫ اناڑی،، لوگ بھرتی ہوگئے۔ اب وہ لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیلینگے۔محکمہ صحت محکمہ ٫٫قبرستان،، بنے گا*

*٫عوامی نمائندوں،بڑے،،اور٫٫چھوٹے،،صاحبوں،آفیسروں،کلرکوں،انکے ٫٫ چاپلوسوں،، بلکہ ہر خیراتی سیاسی،سماجی اور قبائلی رہنماؤں،،کے٫٫بھائی بہن،بھابھی،بہو،بیوی،بیٹا، بیٹی،چچا،چچی،ماموں،ممانی،سالا،سالی،بھانجھا،بھانجی۔خالہ،خالو، وغیرہ سب کو حسب حیثیت ملازمت کی٫٫خیرات،، مل گئی۔*

*میرٹ کے نام پر میرٹ کا منہ کالا کرنے اور اس٫٫بندربانٹ،،میں مسجدوں اور چوکوں میں گلے پھاڑ پھاڑ کر حق،انصاف اور برابری کے بھاشن دینے والے سیاست دانوں*

*(کچھ سیاسی اور مذہبی لوگوں نےدین دوستی اور اپنے ضمیرکی آواز پرلبیک کہتے ہوئے ان ناانصافیوں کے خلاف ایک بیان دیا۔مگرانھیں بلاکر خبردار کیاگیاکہ منہ بند رکھو اور انھوں نے منہ اور قلم دونوں بندکئے)*

*تمھارے ساتھ اس ظلم میں بڑی سیاسی اور عوامی شخصیات ،بڑے بڑے آفیسران ،مذہب پرست،وطن پرست،پیٹ پرست،سمیت ہم سب لکھنے والے برابر کے شریک ہیں۔ہمارے منہ میں بھی حرام کالقمہ ڈالاگیاہے۔*

*لہذا ہمارا قلم اور ضمیر دونوں بک گئے ۔تمھارے حق میں کوئی بھی آواز نہیں اٹھائیگا۔کوئی بھی سیاسی پارٹی تمھارے لئے جلسہ جلوس نہیں کریگی*

*ناانصافی کی انتہا دیکھئے کہ شرم کے مارے بیس دنوں بعد بھی میرٹ لسٹ ڈھٹائی سے چھپائی جارہی ہے ان سب میں اتنی بھی ہمت اور اخلاقی جرات نہیں کہ میرٹ لسٹ بھی شائع کرنے سے ڈرتے ہیں۔*

*تم لوگ میرٹ لسٹ دیکھنے کی ضدمت کرو۔ وہ میرٹ لسٹ میں نے خود دیکھی ہے۔اس لسٹ کی اکثریت ٫٫ رشتہ دار،،ہی کی میرٹ لسٹ ہے۔*

*تم اپنے حقوق چھیننے والوں اور اپنےرلانے والےسارے کرداروں کو جانتے بھی ہو۔ یہ ایک مضبوط مافیاہے۔ایک عرصے سے مختلف شکلوں میں یہ تم پر قابض ہے۔تم بھی اس ملک کے شہری ہو۔تمھیں بھی تمام قانونی اور آئینی حیثیت حاصل ہے۔*

*میرے کالم اور تمھارے رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا۔میں تمہارے دکھوں اور تکلیف کو محسوس کرتاہوں مگر تمھارے لئے کچھ نہیں کرسکتا۔*

*نہ ہی کوئی سنسنی خیز یاتہلکہ خیز کالم لکھوں گا۔*

*مجھ پر یا کسی اور پرتوقع کرنے سے تمھیں کچھ نہیں ملے گا۔*

*ہاں تم لوگ ہمت کرو تو میں سب سے پہلا آدمی ہونگا جو تمھارے ساتھ ہونگا۔تمھیں تمہاری جنگ خود لڑناہوگی۔اٹھوہمت کرو،یکجاہوجاو،ہر فورم پر بھرپور قانونی احتجاج کرو۔اپنا حق مانگو،انصاف مانگو۔ان کی نیندیں حرام کروجنھوں نے تمھیں اور تمھارے بوڑھے والدین کو رلایاہے۔اپنے حقوق چھینو۔*

*اگر تم لوگ خاموش رہے تو تم کیا تمھاری آنیولی نسلیں بھی اس طرح ڈگریاں ہاتھ میں لے کر در بدر کی ٹھوکریں کھائینگے۔*

*معاف کیجئے*🙏

*میرےپاس کوئی تہلکہ خیز کالم نہیں*
*اپنے حق کے لئے خود لڑیں۔اور بھرپور جدوجہد کریں*

*متحد ہو تو بد ل ڈالو نظام گلشن*
*منتشر ہو تو مرو،شور مچاتے کیوں ہو.*