محکمہ اطلاعات حکومت سندھ ضلعی اطلاعات دفتر عمرکوٹ عمرکوٹ ہینڈ آؤٹ مورخہ: 01 جنوری 2025 عمرکوٹ ( ) ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ نے انفارمیشن عمرکوٹ کے پروجیکشنسٹ محبت علی سومرو کی اہلیہ اور سینئر صحافی الیاس تھری
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ
ضلعی اطلاعات دفتر عمرکوٹ
عمرکوٹ ہینڈ آؤٹ
مورخہ: 01 جنوری 2025
عمرکوٹ ( )
ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ نے انفارمیشن عمرکوٹ کے پروجیکشنسٹ محبت علی سومرو کی اہلیہ اور سینئر صحافی الیاس تھری کی کی اہلیہ کے انتقال پر نیو چھور پہنچ کر تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ اسی دوران ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص شہزاد شیخ نے پریس کلب عمرکوٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ کا پریس کلب میرے ڈویژن کا پریس کلب ہے اور اطلاعات کا شعبہ صحافیوں کا کیس وکیل کی طرح لڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کا شعبہ ہمیشہ سندھ حکومت اور صحافیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا، اور پریس کلب کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، انفارمیشن آفیسر میرپورخاص علی وقاص سہتو، سینئر کلرک اطلاعات میرپورخاص عرفان علی شیخ، سینیئر صحافی میرپور خاص محمد سلیم، سرپرست اعلیٰ و سینیئر صحافی پریس کلب عمرکوٹ حاجی گل حسن آریسر، صدر پریس کلب عمرکوٹ غلام محمد کنبھر، چیئرمین پریس کلب مینجمنٹ کمیٹی رسول بخش رحیمدانی، ممتاز آریسر، عمر سومرو، لجپت مالھی، امین میمن، نظر محمد سمیجو، محمد اسلم مھر، اتم سنگراسی، غلام مصطفی مہر، اشوک کمار درڑا، کانجی مل رکھیسر سجاد شیخ، محکمہ اطلاعات عمرکوٹ کے عملے اور پریس کلب عمرکوٹ کے سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔