سکھر سندھ۔۔۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔۔ دعا آن لاین نیوز *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* *30 دسمبر 2024 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
سکھر سندھ۔۔۔
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔۔
دعا آن لاین نیوز
*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
*30 دسمبر 2024 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🔴 (1) قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتشار اور عوام کو تقسیم کرنے کی سیاست نہیں کی، شہباز شریف
🔴 (2) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا، تحریک انصاف چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی
🔴 (3) حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی: بیرسٹر گوہر
🔴 (4) قبائلی اضلاع میں آپریشن کی مخالفت پر کے پی حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آگئے، کور کمانڈر طلب
🔴 (5) ملٹری کورٹس اور آئینی بینچ بنا کر ملک سے رول آف لا کا خاتمہ کر دیا گیا، عمران خان
🔴 (6) کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان؛ عمائدین دستخط کرنے پر راضی
🔴 (7) کرم میں معاہدہ ہونے تک راستے نہیں کھولیں گے، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف
🔴 (8) کراچی میں پانچویں روز بھی 13 مقامات پر دھرنے جاری، شاہراہ فیصل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
🔴 (9) اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں کل سے 60 مقامات پر دھرنوں کا اعلان، فہرست جاری
🔴 (10) آج رات تک دھرنے ختم، ورنہ قانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے، کراچی پولیس چیف
🔴 (11) کراچی پولیس چیف کے بیان کو دھرنوں کے خاتمے سے منسلک کرنا بے بنیاد ہے، ترجمان کی وضاحت
🔴 (12) کمشنر کراچی کی شہر بھر میں احتجاج اور دھرنے مؤخر کرنے کی اپیل
🔴 (13) مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد منظور کیا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل
🔴 (14) عمران خان اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے، علیمہ خان
🔴 (15) پشاور کی 3 بہنوں نے اسکاٹ لینڈ اسکواش ٹورنامنٹ میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا
🔴 (16) خیبر پختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ، میدانی علاقوں میں 6 جنوری تک چھٹیوں میں توسیع
🔴 (17) خیبرپختونخوا؛ رواں سال فتنہ الخوارج کے 270 دہشت گرد مارے، 802 گرفتار کیے گئے، رپورٹ
🔴 (18) خیبرپختونخوا حکومت کا 4 ہزار مستحق بچیوں کی شادی کے اخراجات اٹھانے اور 2 لاکھ روپے تحفہ دینےکا اعلان
🔴 (19) کراچی؛ سرد موسم کی شدت بڑھتے ہی بچوں میں خسرہ پھیلنے لگا
🔴 (20) ایڈز پھیلنے کا معاملہ، نشتر اسپتال ملتان کے وائس چانسلر کی برطرفی پر 31 پروفیسرز نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا
🔴 (21) یو اے ای؛ طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ سمیت دو جاں بحق
🔴 (22) تاجروں نے سال 2024 کو ملکی تاریخ کا بدترین سال قرار دے دیا
🔴 (23) وی پی این رجسٹرڈ کروانے میں کمپنیوں کی عدم دل چسپی، ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی
🔴 (24) 29 جمادی الثانی بروز بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام رجب کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے، ماہرین فلکیات
🔴 (25) دہشت گردوں کو فیض حمید لیکر آئے، ان سمیت فیصلے میں شامل سب سے تفتیش ہونی چاہیے،میاں افتخار
🔴 (26) 5 سال کے دوران ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 5398 واقعات رپورٹ، 62 فیصد واقعات کے ساتھ پنجاب سرفہرست
🔴 (27) حکومت بلوچستان نے شاہراہوں کی بندش کے پیش نظر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی
🔴 (28) فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی
🔴 (29) نیتن یاہو کا خوف کے باعث اسپتال کے زیرزمین وارڈ میں آپریشن، پراسٹیٹ نکال دیا گیا
🔴 (30) موٹر وے پر فتح جنگ کے قریب بس حادثے میں 11 افراد جاں بحق، 22 زخمی
🔴 (31) نوشہر و فیروز: شادی سے واپس آنیوالی وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، 7 افراد جاں بحق
🔴 (32) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر مری میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دفتر فعال
🔴 (33) کراچی: نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا پرچہ ہوگا
🔴 (34) وزیراعلیٰ سندھ نے سجاول میں 2 غیرملکی سیاحوں سے ’موبائل چھیننے‘ کا نوٹس لے لیا
🔴 (35) بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی لہر برقرار
🔴 (36) پشاور: شمالی علاقہ جات میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 5 تک گرگیا
🔴 (37) خیبرپختونخوا کے گوداموں میں 10 ارب کی گندم خراب ہونے کا انکشاف، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا
🔴 (38) حکومت کا پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ
🔴 (39) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس 3 ہزار 900 پوائنٹس بڑھ گیا
🔴 (40) حکومت نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے
🔴 (41) تین ماہ میں عمرہ زائرین کی تعداد 35 فیصد بڑھ گئی،ث انڈونیشیا پہلے، پاکستان دوسرے نمبر پر رہا