*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( ) ممبرقومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت بنائی جانے والی سکیمیں عوامی سہولیات کی عکاس ہیں جن کے ذریعے ضلع بھر کے لاکھوں لوگ بہرہ مند ہو رہے ہیں، ساؤتھ سٹی اوکاڑا کی مکمل سیوریج کا منصوبہ بھی اس سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے جس کے ذریعے 1040 ملین روپے کی خطیر سے ساؤتھ سٹی اوکاڑا کے 3 لاکھ سے زائد افراد کو نکاسی آب کی بہترین سہولیات مہیا کی جا سکیں گے، یہ باتیں انہوں نے ساؤتھ سٹی اوکاڑا کی مکمل سیوریج سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیں، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم،میونسپل آفیسر نفراسٹر کچر حافظ طلعت حسین سمیت متعلقہ اداروں کے افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،چوہدری ریاض الحق جج نے سیوریج سکیم کی اہمیت و افادیت بارے عوام کو تفصیلی طور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میونسپل سروسز کا بے مثال منصوبہ 8 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائے گا اور اوکاڑہ ساؤتھ سٹی کی عوام کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عتیق خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر میونسپل کمیٹی کی زیر نگرانی سیوریج سکیم کی بروقت تکمیل کے لیے تمام امور کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ عوام کو جلد از جلد اس سکیم کے ثمرات سے مستفید کیا جا سکے۔