جھنگ( )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ برائے خصوصی افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر صدف نقوی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر غلام یاسین بھٹی,مہر محمد ریاض نول صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن جھنگ،مہر مظہر عباس گھمنانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جھنگ ، TEVTA سے سبطین رضا خان بلوچ ,فوکل پرسن DPMIS محمد فاروق سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ بورڈ میں82 مختلف کٹیگری کی درخواست پر غور کیا گیا جن میں 72 مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد افراد کو سپشل پرسن قرار دیا گیااور 10 افراد کے کیسز مختلف سیشلسٹ کو حتمی رائے کیلئے بھجوایاگیا ہے ۔ڈاکٹر صدف نقوی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کےلیے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی اور روز گار کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے .اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے .
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]