خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک صابر اقبال کھیمٹہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل نورپورتھل تعینات ، عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور کے مطابق
ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 88 انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی کوششوں سے ملک صابر اقبال کھیمٹہ کی تعیناتی نورپورتھل میں عمل میں آئ ہے۔ جسے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل نورپورتھل کی نادار اور مستحق خواتین کے لیے احسن اقدام قراردیاجارہاہے۔
یاد رہے کہ ملک صابر اقبال کھیمٹہ قبل ازیں بھی نورپور تھل میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے چکے ہیں ۔ ان کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوں آدھی کوٹ سے ہے۔ وہ ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ موصوف نورپورتھل میں ٹرانسفر ہونے سے پہلے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام منکیرہ تعینات تھے جبکہ ان کے پیشرو سلیم احمد کا تبادلہ سرگودھا کردیا گیا ہے۔
دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ تحصیل نورپورتھل کی نادار اور مستحق خواتین کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ اور مستحق خواتین تک امداری رقم کی منتقلی شفاف طریقے سے پہنچانے میں ملک صابر اقبال کھیمٹہ اہم کردار ادا کریں گے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی