خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،اشیاء خورونوش کی قیمتوں، معیار اور وزن کو چیک کرنے کیلئے باقاعدگی سے مانیٹرنگ وزٹ جاری رہیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف شاپس کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف اشیاء خورونوش کی قیمتوں، معیار اور وزن کو چیک کیا اور زائد قیمتوں پر اشیاء خوردنوش فروخت کر نے والے دکانداروں کوموقع پر بھاری جرمانے عائد کئے۔انہوں نے دکانداروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خورونوش فروخت کریں ،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوی کسی صورت برداشت نہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کی قوت خرید متاثر کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اعجازاحمد ملک نے نا جائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے پرانا لاری اڈاہ خوشاب کا معائنہ کیا۔انہوں نے تجا وزات کا باعث بننے والے عنا صر کے خلاف فوری ایکشن لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈاہ کی صفائی ستھرائی اور کرایہ نامے چیک کئے۔اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر کسی رعا یت کے مستحق نہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]