91

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب *توقیر محمد نعیم* کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل نورپور خالد محمود خان نیازی اور اے سی نور پور ڈاکٹرہارون اختر شیراز کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب *توقیر محمد نعیم* کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل نورپور خالد محمود خان نیازی اور اے سی نور پور ڈاکٹرہارون اختر شیراز کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے اے سی آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ضلعی امن کمیٹی ممبران، بین المذاھب و ہم آہنگی ممبران نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی سرکل نوپور نے شرکاء میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی انتشار و اشتعال انگیزی پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور آئندہ بھی دوران محرم الحرام مذہبی اشتعال انگیز پوسٹیں لگانے یا شئیر کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اے سی نورپور نے محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں افسران نے کمیٹی ممبران سے کہا کہ محرم الحرام میں آپ لوگوں کا کردار انتہائی کلیدی ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔شرکاء نے محرم الحرام کے موقع پر اپنے کردار کو بھرپور طریقہ سے ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں