*نماز باجماعت کےمسائل* جمعہ 27 دسمبر 2024 انجنیئر نذیر ملک سرگودھا
*نماز باجماعت کےمسائل*
جمعہ 27 دسمبر 2024
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 134
*نماز باجماعت ادا کرنا واجب ہے*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں ایک نابینا آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ میرے پاس کوئی آدمی نہیں۔ جو مجھے مسجد میں لائے یہ کہہ کر اس نے نماز گھر پڑھنے کی رخصت چاہی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے رخصت دے دی ۔لیکن جب وہ واپس ہوا تو اسے پھر بلایا اور پوچھا “کیا تو اذان سنتا ہے؟”
اس نے عرض کیا ہاں یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ پھر مسجد میں آکر نماز پڑھا کر۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
مسئلہ نمبر 135
*نماز فجر اور نماز عشاء کی جماعت میں شامل نہ ہونا نفاق کی علامت ہے۔*
مسئلہ نمبر 136
*باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے لوگوں کے گھروں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جلانے کا ارادہ فرمایا*
مسئلہ نمبر 137
*باجماعت نماز ادا کرنے کا ثواب تنہا نماز ادا کرنے کے مقابلے میں 27 درجے زیادہ ہے*
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اکیلی نماز کے مقابلے میں باجماعت نماز 27 درجے افضل ہے۔
( اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ نمبر 138
*عورتیں مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں تو انہیں روکنا نہیں چاہیے۔ البتہ گھر میں نماز پڑھنا ان کے لیے افضل ہے*
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں کو مسجد میں جانے سے نہ روکو البتہ ان کے لیے گھر میں نماز پڑھنا بہتر ہے۔(رواہ ابو داؤد)
مسئلہ 139
*جس گھر میں نماز کرانے والی خاتون موجود ہو اس گھر کی خواتین کو باجماعت نماز ادا کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے*
حضرت ام ورقہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اپنے گھر والوں کی امامت کا حکم دیا تھا اسے ابو داؤد نے روایت کیا ۔
*وضاحت:*
*گھر والوں سے مراد گھر کی خواتین ہیں۔ مردوں پر مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنا واجب ہے*
مسئلہ نمبر 140
*پہلی جماعت کے بعد اسی وقت کی دوسری جماعت اسی مسجد میں کرانا جائز ہے*
مسئلہ نمبر141
*دو آدمیوں کو بھی نماز باجماعت ادا کرنی چاہیے*
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں۔ کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو نماز پڑھا چکے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سے دریافت فرمایا” کون ہے اس شخص پر صدقہ کرے گا اور اس کے ساتھ نماز پڑھے گا؟۔ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے آنے والے کے ساتھ مل کر نماز پڑھی۔(اسے احمر، ابو داؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے)
مسئلہ نمبر 142
*غیر معمولی سردی اور بارش جماعت کے وجوب کو ساکت کر دیتے ہیں*
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سردی اور بارش کی رات موذن کو حکم دیتے اور موذن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق اذان میں اضافہ کرتا۔ “لوگو اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو۔”( اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
*آذان میں الصلاۃ فی الرحال کہنا*
سخت سردی اور بارش میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موذن کو حکم دیتے کہ
اذان میں حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح کی جگہ صلوا فی رحالکم کہنا
(رواہ بخاری و مسلم)
ترجمہ؛
نماز اپنی اپنی جگہ پڑھ لو
نماز اپنی اپنی جگہ پڑھ لو
مسئلہ نمبر 143
*بھوک اور رفع حاجت جماعت کے وجوب کو ساکت کر دیتے ہیں*
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کھانے کی موجودگی اور رفع حاجت کے وقت نماز باجماعت واجب نہیں۔(رواہ مسلم)
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں با جماعت نماز پڑنے کی توفیق عطا فرماء
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333