November 16, 2026

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے تیسرے روز بھی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت

20241225_174219

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے تیسرے روز بھی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ٹھٹہ اور مکلی کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹرانسڈ پوائنٹس اور فکسڈ پوائنٹس کا دورا کیا
ایس ایس پی ٹھٹہ نے وہاں موجود پولیو ورکرز اور ویکسینیٹر اسٹاف سے مسائل دریافت کیے اس کے علاو ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و پولیس اہلکاروں کو بریفننگ دی
انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز ٹھٹہ پولیس کے افسران و اہلکاروں اور لیڈیز پولیس اسٹاف پولیو ورکرز، ویکسینٹرز اور ٹیموں کے ہمراہ فرائض نبھانے میں مصروف عمل ہیں

تمام پولیو ٹیمیں اور ہیلتھ ورکرز پولیس کی سخت سکیورٹی حصار میں اپنا قومی فریضہ نبھانے کے لیے منزلوں کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ موبائل ٹیموں اور ٹرانزسٹ ٹیموں کے ہمراہ بھاری نفری سمیت ضلع بھر میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز آن روڈ ہیں
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران پولیو مہم پر مکمل توجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ نفری لگا کر کور کریں اور پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی