63

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) بجلی بلوں میں ٹیکسز کا اضافہ فورآ واپس لیا جائے ۔ سعود فاروق خان چغتائی سکریٹری اطلاعات حکومت عوام کے بوجھ اور مشقت کو کم کرے سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) بجلی بلوں میں ٹیکسز کا اضافہ فورآ واپس لیا جائے ۔ سعود فاروق خان چغتائی سکریٹری اطلاعات
حکومت عوام کے بوجھ اور مشقت کو کم کرے سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران
تفصیلات کے مطابق سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجلی بل میں ٹیکسز کا اضافہ کرکے اور بجلی مہنگی کرکے عوام پر بہت زیادہ بوجھ لاد دیا ہے جس کی وجہ سے غریب مزدور نادار اور سفید پوش طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے حکومت ایسے اقدامات کو فوراً واپس لے اور عوام پر آسانی سہولت کے مواقع پیدا کرے عوام اس وقت لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے تھے اوپر سے بجلی مہنگی کردی گئی اور پھر اسی پر بس نہیں کیا بلکہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کا ہوشربا اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ۔ حکومت مزدور سفید پوش طبقہ کے حالات پر رحم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں