ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے مرکزی دفتر “باؤ جی (عطاء الرحمن) ایسوسی ایٹ” میں تقریب “حسن کارکردگی’ کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کفایت اللہ چوہان ڈی ایس پی سرکل راؤ سلیم ،ایس ایچ او سٹی مجاہد اقبال ایڈیشنل ایس ایچ او مظہر بھٹہ اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدہ داروں نے شرکت کی ۔ تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پولیس کی جانب سے ڈاکو گینگ کی گرفتاری اور حکیم صلاح الدین کی بازیابی سمیت جرائم پر قابو پانے کیلئے بہترین وژن پر عمل پیرا ہونے کے سلسلے میں مبارک باد اور شاندار پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی پر عوامی اور تاجر برادری کی جانب سے اظہارِ تشکر اور اطمینان کے جذبات پہنچا کر کہا کہ پولیس کی اس قسم کی کارکردگی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ان کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ سماج میں رواج بنا دیا گیا ہے کہ پولیس پر صرف تنقید کرنی ہے .
ہارون آباد پولیس نے ان افسران کی بہترین حکمت عملی کی بدولت علاقے میں بہترین پولیسنگ کا منفرد پہلو متعارف کرایا ہے جس سے عوام میں اطمینان بھی پایا جاتا ہے اور پولیس کی ایک شاندار کارکردگی بھی عوامی تشکر کی مستحق ہے ۔تقریب میں اعلی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے اعزازی شیلڈز اور میڈل دیے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی راؤ سلیم اور ایس ایچ او ماجد اقبال نے مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے حوصلہ افزائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، امن و امان اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی