کمالیہ۔( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ درد دل رکھنے والے افراد کسی بھی معاشرہ میں قابل فخر ہوتے ہیں ، اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور اس کا اجر بھی واضح ہے لیکن یہ سعادت بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے کہ وہ اپنے رزق میں سے فلاح انسانیت کے لئے بھی خرچ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی بھی معاشرہ میں انمول ہوا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں عوامی شخصیات سے ملنا حلقہ کے مسائل دریافت کر کے حل کی کوششیں کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں اور ہمیشہ کوشش کرتا رہتا ہوں کہ عوام کے زیادہ سے زیادہ مسائل کو حل کرسکوں اور اس کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لانے سے بھی کبھی دریغ نہیں کیا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]