206

ہارون آباد( )صدر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے عبداللطیف نظامانی،مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی ہدایت پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک

ہارون آباد( )صدر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے عبداللطیف نظامانی،مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی ہدایت پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک بھرمیں ” یوم شہداء” منایا گیا-یوم شہداء کے موقع پر یونین نمائندگان ملک افتخار ڈویژنل چیئرمین چوہدری رضوان یوسف کاہلوں ڈویژنل وائس چیئرمین وسیم اقبال گھمن زونل جنرل سیکرٹری رانا سہیل منور چیئرمین فیصل محمود بھٹی وائس چیئرمین محمد نوید رفیق چیئرمین مینٹیننس اصغر علی عتیق گجر علی حسن گجر افتخار گل نفیس باجوہ فہد اسحاق ودیگر نے کہا کہ ہم ورکرز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ورکرز کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ان کا مذید کہنا تھا کہ سال 2023 میں 66 ورکرز شہید ہوئے اور یہ سلسلہ جاری ہے انہوں نےحکومت اور ڈسکوز کی انتظامیہ سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ جان لیواء حادثات کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرکے سٹاف کی شدید کمی کو فوری دور کرے جی ایس او اور لائن سٹاف کو معیاری حفاظتی آلات مہیا کئے جائیں،مرحومین کے لواحقین کی فلاح وبہبود، بچوں کی تعلیم، خاندان کی رہائش۔ ڈیتھ کوٹہ میں فوراً اور مستقل بھرتی اور انہیں خصوصی امداد دی جائے جی ایس او اور لائن سٹاف کےخطرناک کام کے پیش نظر اْن کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائےگرڈ سٹاف مینٹیننس سٹاف پی اینڈ آئی سٹاف کو ڈینجرس الاؤنس دیا جائے ماہانہ بنیادوں پر سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جائے اور سٹاف کو سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں