عمرکوٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس عمرکوٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرث عمرکوٹ وزیر اکبر کی زیر صدارت اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا
عمرکوٹ بیوروچیف
ڈاکٹر ایم لال واگھانی
جس میں ووٹرز کی اہمیت اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی، اس موقع پر اجلاس میں الیکشن آفیسر عمرکوٹ لطف علی، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، محکمہ نادرا کے انچارج عمرکوٹ نور محمد، ای ڈی ایل ھریش چندر کتری، آغا افتخار پٹان، لیکراج مالھی، گل منیر ولھاری، جسروپ مالھی، ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین، مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، سیاسی و سماجی نمائندوں اور شہر کے معززین نے شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر عمرکوٹ وزیر اکبر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں، اپنے ووٹرز میں ووٹ کی اہمیت اور ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے آپ اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اگر ووٹر یہ سوچ کر اپنا ووٹ کاسٹ کرے گا تو وہ اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجے گا اور اپنے علاقوں میں ترقی کے ساتھ ساتھ جھموریت جو فروغ ملے گا، انہوں نے کہا کہ آپ کا ووٹ قوم کی امانت، خوشحال مستقبل اور جھموری عمل کی بقا خاطر آپ الیکشن کمیشن کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں اور اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں، انہوں نے کہا کہ ووٹ آئین اور قانون کا حصہ ہے، ہر رجسٹرڈ ووٹر کا یہ قومی فریضہ ہے کہ وہ ہر حال میں الیکشن کے دن اپنا ووٹ ڈالے اور جمہوری عمل کا حصہ بنے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور نوجوان اپنے ووٹ کا اندراج کریں اور انتخابی عمل کے دوران اپنا ووٹ ڈالیں اور جھموری عمل کا حصہ بنیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے میمبراں نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔