October 28, 2026

*دن بھر کی خبروں کا خلاصہ*

20241223_221253

*دن بھر کی خبروں کا خلاصہ*

🔴 حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

🔴 وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا، اگلی میٹنگ 2 جنوری کو طلب

🔴 علی امین گنڈا پور کی حکومت سے مذاکراتی عمل میں شرکت سے معذرت، دیگر رہنما مصروفیات کے باعث شریک نہ ہوئے

🔴 حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کرلیا ہے: اسد قیصر

🔴 پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد اور قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، وزیراعظم

🔴 شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والے حکومتی اتحاد میں اعجاز الحق اور خالد مگسی کو بھی شامل کردیا

🔴 حکومت کا قائد اعظم ڈے پر 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، بینکوں سمیت دیگر ادارے بند رہیں گے

🔴 سال 2025 میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری

🔴 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی یوم مزدور، 28 مئی یوم تکبیر کو چھٹی ہوگی

🔴 30، 31 مارچ، یکم اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیاں، 7 سے 9 جون عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں، 5 اور 6 جولائی کو 9 اور 10 محرم کی چھٹیاں ہوں گی، اعلامیہ

🔴 فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔ برطانیہ کا رد عمل تازہ ترین خبروں اور معلومات کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

🔴 بہاولپور: نوکری کا جھانسا دے کر اجتماعی زیادتی اور بے پناہ تشدد، 24 سالہ سیماب دم توڑ گئی

🔴 راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کی خاتون سے مبینہ زیادتی

🔴 مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، چوہدری شجاعت

🔴 پاکستان کاروبار فرینڈلی ملک نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم کا وزیر خزانہ کو خط

🔴 صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ

🔴 کے پی کابینہ: اسلام آباد میں پشتونوں کو ہراساں کرنے کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری

🔴 عمران خان کو سزا ہوئی تو یورپی یونین جی ایس پی پلس معاہدہ ختم کردے گا، پی ٹی آئی

🔴 ضلع کُرم آفت زدہ قرار، خیبرپختونخوا حکومت نے ریلیف ایمرجنسی کی بھی منظوری دے دی

🔴 پاڑہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلیے اسپیشل پولیس فورس کے قیام کا فیصلہ

🔴 کرم میں اب تک کروڑوں روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جا چکی ہیں، مشیر صحت کے پی

🔴 حسین نواز کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں مکمل، بھارت سمیت دیگر ممالک سے مہمان شرکت کریں گے

🔴 جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

🔴 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا، احتساب عدالت نے نئی تاریخ دے دی

🔴 سعودی عرب نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتی دفتر کھول لیا

🔴 عمر ایوب کی ایک ماہ کیلئے راہداری ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم

🔴 کوہ ہمالیہ کا پگھلنا نئی نسل کیلئے خطرہ، جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا: بلاول بھٹو

🔴 حکومت انتقام میں مخالفین کو ختم کررہی ہے: شیخ وقاص اکرم

🔴 9 مئی کیسز میں ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقل

🔴 سپریم کورٹ میں کرسمس تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیک کاٹا

🔴 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 4411 پوائنٹس کا اضافہ

🔴 الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ اور اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

🔴 پنجاب حکومت کا طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان، طلبہ کو انٹرنیشنل اسکالر شپس بھی فراہم کریں گے، مریم نواز

🔴 اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف کارروائیوں میں 25 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد

🔴 کوئٹہ میں چند گھنٹوں کے دوران 2 دھماکے، 2 افراد زخمی

🔴 ایف بی آر نے شہر اقتدار کے تین بڑے ہوٹل سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کر دیے

🔴 کراچی؛ منگل اور بدھ کو تیز ہوائیں چلنے، سردی میں اضافے کی پیش گوئی

🔴 یونان کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے

🔴 کراچی، اغوا برائے تاوان میں ملوث سی ٹی ڈی کے 9 اہلکار گرفتار

🔴 ریلوے کا لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن کی طرز پر نئی ٹرین چلانے کا عندیہ

🔴 دبئی؛ پولیس کے بھیس میں بھارتیوں کو لوٹنے پر 4 پاکستانیوں کو قید اور 10 لاکھ درہم جرمانہ

🔴 شمالی وزیرستان؛ اسسٹنٹ کمشنر کے اہلکار سرکاری گاڑی سمیت اغوا

🔴 کے پی حکومت کا صوبے بھر کے تمام 80 چرچز کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان

🔴 کراچی: محبت میں مبتلا بیوی نے طلاق نہ دینے پر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ باپ اور بھائی سمیت گرفتار، واقعہ اسکیم 33 میں پیش آیا.