October 28, 2026

قصور ادویات کی قیمتوں میں بارہا اضافے نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا،مریضوں کی مہنگی ترین ادویات پر حکومت وقت کو شدید بدعائیں اور گالیاں

IMG-20241224-WA0213

قصور
ادویات کی قیمتوں میں بارہا اضافے نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا،مریضوں کی مہنگی ترین ادویات پر حکومت وقت کو شدید بدعائیں اور گالیاں

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی بجائے بارہا اضافہ کیا گیا ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں
گزشتہ چند ماہ سے ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی 300 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اب بیچارے مریض دوائی کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں حالانکہ ڈالر کی قیمت ابھی تک مستحکم ہے مگر اس کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے
گورنمنٹ آف پاکستان نے عام ادویات یعنی او ٹی سی کی قیمتوں میں 20 فی صد اور ضروری ادویات یعنی بی ایم سی کی قیمتوں میں 14 فی صد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ادویات ساز اداروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ بہت کم ہے اسے مذید 39 فیصد تک بڑھایا جائے
اسی بابت ادویات کی بلیک میں فروخت جاری ہے
زندگی سے تنگ مریض لوگ حکومت کو گالیوں اور بدعاؤں سے نواز رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات