اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مویشی پال کی مالی معاونت کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے منفرد اقدام، مویشی پال افراد میں لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مویشی پال کی مالی معاونت کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے منفرد اقدام، مویشی پال افراد میں لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد حق نواز کے ہمراہ مویشی پال افراد میں لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ مویشی پال افراد کو کٹے، بچھڑے فربہ کے تحت گوشت کی اضافی پیداوار میں سہولت کے لیے لائیو سٹاک کارڈ حکومت پنجاب کا مفید اور منفرد اقدام ہے، لائیو سٹاک کارڈ سے مویشی پال جانوروں کی دیکھ بھال میں بھرپور مدد ملے گی، خودکار نظام کے تحت شفاف بنیادوں پر لائیو سٹاک کارڈ پروگرام اپنی نوعیت کا بے مثال منصوبہ ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک محمد حق نواز نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ضلع بھر کے 129 مویشی پال و کسانوں میں لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں، مویشی پال افراد میں 27 ہزار روپے فی جانور کے حساب سے بلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں، مویشی پال رجسٹرڈ ٹریڈرز سے جانوروں کی خوراک خرید کریں گے، فی کس زیادہ سے زیادہ 10 جانور رکھنے والے مویشی پال کو 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک قرض فراہم کیے جائیں گے، مویشی پال 4 ماہ تک قرض استعمال کریں گے جبکہ 1 ماہ میں قرض کی ادائیگی کریں گے،