October 28, 2026

چنیوٹ۔(محمد علی کلاسن کی رپورٹ)المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چنیوٹ میں خان ہاؤس میں ایک روزہ فری میڈیکل الٹراساؤنڈ کیمپ لگایا گیا۔الفت ٹرسٹ نے ہیپاٹائٹس بی سے اور پی سی آر ٹیسٹ فری کیے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت

IMG-20241223-WA0338(1)

چنیوٹ۔(محمد علی کلاسن کی رپورٹ)المصطفی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چنیوٹ میں خان ہاؤس میں ایک روزہ فری میڈیکل الٹراساؤنڈ کیمپ لگایا گیا۔الفت ٹرسٹ نے ہیپاٹائٹس بی سے اور پی سی آر ٹیسٹ فری کیے۔المصطفی فاؤنڈیشن کے تحت فائق میڈیکل کمپلیکس کی ٹیم نے ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر ظہور احمد۔محمد علی مصطفائی۔فیصل یعقوب۔ڈاکٹر فائق احمد ابرار ضیا۔میڈم آمنہ نے خدمات سرانجام دیں۔المصطفی فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر حافظ محمد شاہد سیالوی جوپو۔چنیوٹ کے کوارڈنیئٹر حمید گل سدھو۔سٹی کوارڈنیئٹر حافظ محمد ایوب قادری ۔انجنیئر عزیز الرحمن۔محمد احمد نے شرکت کی۔حمیدہ رحمن ٹرسٹ کی میزبانی میں لگایا گیا کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور ادویات ۔الٹراساؤنڈ۔ہیپاٹائٹس بی سی کے ٹیسٹ کیے گے۔اس موقع پر حافظ مجمد شاہد سیالوی نے کہا کہ المصطفی فاؤنڈیشن کے رضاکار دن رات خدمت میں مصروف ھیں۔دور دراز غریب علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے جارھے ہیں۔انہوں نے الفت ٹرسٹ اور حمیدہ رحمن ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔اور آئندہ بھی ملکر خدمت جاری رکھیں گے۔