ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ۔ کرسمس کو حضرت
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ۔ کرسمس کو حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم پیدائش کے طور پر پوری دنیا میں 25 دسمبر کو جوش جذبے کے ساتھ منایا جاتاہے ۔ دسمبر آتے ہی مسیحی برادری میں خوشی کی ایک نئی لہر جنم لیتی ہے کرسمس کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں گلی،محلوں،گرجا گھروں کو سجایا جاتاہے ہر طرف پر روشنیاں ہی روشنیاں لائیٹس خوبصورتی ہی نظر آتی ہے سنیئر ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ آئندہ بھی اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔