میلسی()دی ایجوکیٹرز سکول میلسی کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مامون الرشید ڈی ایس پی میلسی نے بچوں کی کھیلوں میں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس ڈیجیٹل دور میں جسمانی ورزشیں اور کھیل طلباء کے لئیے انتہائی ضروری
میلسی()دی ایجوکیٹرز سکول میلسی کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مامون الرشید ڈی ایس پی میلسی نے بچوں کی کھیلوں میں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس ڈیجیٹل دور میں جسمانی ورزشیں اور کھیل طلباء کے لئیے انتہائی ضروری ہیں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران وسیم احمد شیخ نے کہا کہ سپورٹس سے طلباء میں قوت برداشت اور ٹیم ورک کرنے اور لیڈر شپ جیسی صلاحیتں پیدا ہوتی ہیں صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ نے کہا دوستی کے رشتے کھیلوں کے ناطے ہوں تو سونے پر سہاگے جیسا کام ہوتا ہے صدر مرکزی انجمن تاجران سید شیراز حسین کاظمی نے بچوں کی کارکردگی پر ادارہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہماری نئی نسل کو صلاحیتوں سے بھر پور بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنرل سیکرٹری تاجران ملک کاشف، سینئر نائب صدر پریس کلب سجاد احمد سعیدی، انٹرنیشنل پلئیر سٹرینتھ لفٹنگ راو ظفر اقبال ایڈووکیٹ، چیمپئن پنجاب کبڈی چوہدری محمد اشرف، سینئر صحافی چوہدری عامر محمود، ممبر ہیلتھ کونسل تحصیل ہسپتال میلسی ملک عامر سلیم ممرا، سینئر صحافی صادق علی مرزا، سینئر صحافی ابرار احمد انصاری، سینئر صحافی سید واجد علی شاہ اور دیگر نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور سکول انتظامیہ کو پروگرام کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سکول میلسی کیمپس سید نوید الحسن قطبی نے آنے والے تمام معززین مہمانان گرامی کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
نوٹ فوٹو ہمراہ شائع فرما دیں شکریہ۔
22.12.24