October 28, 2026

گیس کی غیر علانیہ بندش اور کم پریشر کے باعث گھریلوں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا .شہری سراپا احتجاج . حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

IMG-20241223-WA0355

گیس کی غیر علانیہ بندش اور کم پریشر کے باعث گھریلوں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا .شہری سراپا احتجاج . حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

میلسی (محمدمختارسولگی)میلسی شہر میں سردیوں کے آغاز میں ہی غیر علانیہ گیس بندش اور کم پریشر نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے،ہروقت کی گیس بندش اور کم پریشر کے باعث شہریوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گے ہیں ۔خواتین کو امور خانہ داری کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ،گیس کی عدم دستیابی اور دسدتیابی کی صورت میں پریشر پورا نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج ہیں لیکن حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ صبح کے وقت گیس ہوتی ہے اور نہ شام کو،اور جب گیس ہوتی ہے تو پریشر انتہائی کم ہوتا ہے۔بچے اور مرد حضرات بھوکے سکول اور دفاتر جانے پر مجبور ہیں،اکثر شہریوں کے پاس ہوٹلوں سے کھانا منگوانے کا بجٹ نہیں،جس پر گھروں میں جھگڑے معمول بنتے جا رہے ہیں۔
گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث خشک لکڑی کا حصول بھی مشکل ترین مرحلہ ہے۔ ویسے بھی کمر توڑ مہنگائی کے باعث لکڑی کا بالن اور ایل پی جی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہے ۔
گیس کی بندش اور کم پریشر نے غریب آدمی کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کو بلاتعطل،اور مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔