October 28, 2026

کنری ( ) نئی امید نئی زندگی کے تحت مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی جانب سے قائم منشیات سے بحالی مرکز کا پریس کلب کنری کے صحافیوں کا دورا منشیات سے نجات حاصل کرنے والے نوجوان کی نئی لگن اور پختہ ارادہ کے ساتھ زندگی گزارنے کا عندیہ

IMG-20241223-WA0345

کنری ( ) نئی امید نئی زندگی کے تحت مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی جانب سے قائم منشیات سے بحالی مرکز کا پریس کلب کنری کے صحافیوں کا دورا منشیات سے نجات حاصل کرنے والے نوجوان کی نئی لگن اور پختہ ارادہ کے ساتھ زندگی گزارنے کا عندیہ
تفصیلات کے مطابق پریس کلب کنری کے جنرل سیکریٹری محمد اقبال بھٹی کی قیادت میں صحافیوں سید محمود علی شاہ لئو کمار شرما شبیر جان خاصخیلی محمد عظیم قادری کے ہمراہ نئی امید نئی زندگی کے تحت مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی جانب سے قائم کردہ منشیات سے بحالی مرکز کا دورا کیا اس موقع پر مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کے بانی رشید کامران حاجی عمران ضیاالرحمن حافظ عرفان شاہین امجد بامن پریمی ایڈمنسٹریٹر منشیات بحالی مرکز احسن آرائیں نے صحافیوں کا خیر مقدم کیا اور مرکز کا دورا کرایا دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر منشیات بحالی مرکز نے صحافیوں کو بتایا کہ مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان اور آصف عمران کی کاوشوں سے شہر و گردونواح کے منشیات میں مبتلا نوجوانوں کے علاج و معالجہ اور بہتر نگہداشت کے لئے نئی امید نئی زندگی کے تحت منشیات سے بحالی مرکز قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکز میں دو درجن سے زائد منشیات کے عادی نوجوانوں کے علاج و معالجہ کے ساتھ دینی و دنیاوی تعلیم اور بہتر نگہداشت کی جارہی ہے جبکہ اس مرکز سے منشیات میں مبتلا دو نوجوانوں کو منشیات کی لت سے چھٹکارا دلانے کے ساتھ بہتر زندگی گزارنے کے اصول کے عین مطابق فارغ کیا گیا ہے اس موقع پر مرکز سے فارغ ہونے والے منشیات کے عادی نوجوان محمد نعیم نے صحافیوں کو بتایا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی کرم نوازی اور مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کا احسان مند ہوں جن کے ادارے نے رات دن مجھ پر محنت کرکے مجھے منشیات کی لانت سے نجات دلاتے ہوئے معاشرے کا بہترین انسان بنایا ہے میں آئیندہ زندگی دینی اصولوں کے مطابق گزارنے کی مکمل کوشش کروں گا اس موقع پر محمد اقبال بھٹی اور صحافیوں نے مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان اور آصف عمران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات میں مبتلا نوجوانوں کی خدمت اور منشیات بحالی مرکز کاقیام ایک عظیم کارنامہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کنری و گردونواح کے لوگ اس کار خیر میں اس ادارے کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں اور منشیات میں مبتلا افراد کو ادارے میں داخل کرائیں