October 28, 2026

سکھر(ڈسٹرکٹ۔بیورو چیف ۔۔۔ سید نصیر حسین زیدی آن لاین نیوز رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سیپکو) سکھر کے رہنما خلیل ڈومکی نے کہا ہے کہ سیپکو کی نجکاری نامنظور نامنظور محنت کشوں پر خودکش حملہ نامنظور نامنظور حکومت حکمت عملی تبدیل کرے ورنہ کام چھوڑ تحریک شروع کئئ جائیگی۔

20241223_221253

سکھر(ڈسٹرکٹ۔بیورو چیف ۔۔۔
سید نصیر حسین زیدی
آن لاین نیوز رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سیپکو) سکھر کے رہنما خلیل ڈومکی نے کہا ہے کہ سیپکو کی نجکاری نامنظور نامنظور محنت کشوں پر خودکش حملہ نامنظور نامنظور حکومت حکمت عملی تبدیل کرے ورنہ کام چھوڑ تحریک شروع کئئ جائیگی۔ ممکنہ نجکاری اور ملازمین کو بے روزگار کرنے والی دشمن پالیسیوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ محنت کشوں نے بجلی چوری کو روکنے کے لیے دن رات ایک کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ ادارے کے ساتھ مخلص ہیں اور
 واپڈا کو ترقی پر گامزن کرنے کیلئے محنت کش ملازمین دن رات کوشاں ہیں لیکن افسوس ادارے کی نجکاری کی کوشش کرکے ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور ملازمین اسکا دفاع کرینگے خلیل ڈومکی نے کہا کہ مشکل وقت میں سیپکو ملازمین نے اسٹاف کی کمی و سہولیات نہ ملنے پر بھی دن رات محنت کرکے ریکوری پلس کی اور سیکورنگ و بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کام کرکے ثابت کردیا کہ ادارہ ہے تو ہم ہیں لیکن افسوس محکمے کی نجکاری کرکے ان کے دلوں پر ٹھس پہنچائی جارہی ہے۔ ہم واپڈا کی ممکنہ  نجکاری کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مرکزی قیادت کے احکامات پر مکمل طور پر کام بند کردیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمے کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔