سکھر(بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی آن لاین نیوز) انجمن تاجران لکڑ منڈی بھٹہ روڈ نے آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی، مکمل اعتماد اور رہنماؤں کی تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے مل کر ساتھ چلنے کا عزم، تفصیلات کے مطابق آل سکھر تاجر اتحاد میں شہر کے
سکھر(بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی
آن لاین نیوز) انجمن تاجران لکڑ منڈی بھٹہ روڈ نے آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی، مکمل اعتماد اور رہنماؤں کی تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے مل کر ساتھ چلنے کا عزم، تفصیلات کے مطابق آل سکھر تاجر اتحاد میں شہر کے مختلف بازاروں و علاقوں کی اہم تجارتی یونینز کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،انجمن تاجران لکڑ منڈی بھٹہ روڈ کے صدر عابد حسین قریشی و جنرل سیکرٹری اللہ رکھا آرائیں نے آل سکھر تاجر اتحاد کے محبوب سہتو، شبیر میمن، حاجی پرویز چنہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی موجودگی میں اپنی تنظیم کے تمام عہدیداران کے ہمراہ آل سکھر تاجر اتحاد میں شامل ہوکر تنظیم پر مکمل کا اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، اس موقع پر آل سکھر تاجر اتحاد کے داؤد چوہان، عبدالوحید قریشی، انور کمال بلوچ، نعمان قریشی ، ماجد غوری، شفیق قریشی و دیگر رہنما و عہدیداران بھی موجود تھے، انجمن تاجران لکڑ منڈی بھٹہ روڈ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے آل سکھر تاجر اتحاد کی جدوجہد، محنت اور منشور سے مطمئن ہو کر تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، تاجروں کے مسائل کو حل کرنے میں آل سکھر تاجر اتحاد سنجیدہ نظر آتی ہے، ہمیں اس سے قبل گزشتہ کئی روز سے دوسری تنظیم و گروپ کے عہدیداران کی جانب سے اپنی اپنی تنظیموں میں شمولیت کی دعوی دی گئی لیکن ہم نے تاجروں کے بہتر مفاد اور کارکردگی کے پیش نظر آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت اختیار کی، واضح رہے کہ آل سکھر تاجر اتحاد کی تنظیم کے قیام کو ابھی صرف اور صرف ایک ڈیڑھ ماہ کا وقت ہوا ہے لیکن اس کے باوجود آل سکھر تاجر شہر کی اہم یونیز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہونے اور شہر کے اہم تجارتی بازاروں و علاقوں کی یونینز نے ان کی تنظیم کی جدوجہد اور تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے سے متعلق آل سکھر تاجر اتحاد کی کارکرکرگی کا منہ بولتا ثبوت ہے