128

**ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی سٹاف نرسز کا پرزور احتجاج اور مدد کی اپیل*

**ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی سٹاف نرسز کا پرزور احتجاج اور مدد کی اپیل*

*ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ماہ جولائی کے ڈیوٹی روسٹر میں بندر بانٹ اور پسندیدہ سٹاف پر خصوصی التفات*

چکوال ( ذرائع ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں سٹاف نرسز نے ماہ جولائی کے ڈیوٹی روسٹر پر شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اتھارٹیز سے اپیل کی ہے کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو چکوال اور ہیڈ نرس ڈی ایچ کیو چکوال کی اجارہ داری کا سختی سے نوٹس لیں۔

*سٹاف کا کہنا ہے ہے کہ ڈیوٹی روسٹر کسی انتظامی فہم سے نہیں بلکہ تحائف اور ذاتی پسندیدگی کی بنیاد پر بنائے جا رہے ہیں اور پسندیدہ سٹاف کو آسان اور من مرضی کے روسٹر عنایت کیے جاتے ہیں٫ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور تحائف نہ دینے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ نرس ہسپتال انتظامیہ کی شہ اور ایماء پر انکے ڈیپارٹمنٹ بغیر کسی اطلاع کے تبدیل کر دیتی ہیں۔*

سٹاف نرسز نے مطالبات کے لیے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نیازی کو درخواست دیدی، جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر شکیل احمد کو معاملے کی چھان بین کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے ہیڈ نرس ڈی یچ کیو چکوال سے گزشتہ چھ ماہ کے ڈیوٹی روسٹر طلب کر لیے۔ انکوائری آفیسر کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے نرسنگ سٹاف ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کا کہنا ہے ابھی تک ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال مافیہ کا بلیک میلنگ اور بدانتظامی کا عمل تا حال جاری ہے۔

*سٹاف نرسز کا کہنا ہے کہ وہ اس کرپٹ مافیہ کے خلاف اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گی، اور اگر اس مافیہ پر بر وقت قابو نہ پایا گیا تو وہ سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گی۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں