94

*ہمارا کراچی، خوبصورت کراچی* *جاوید صدیقی نے سندھ کی بڑی سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیدیا*

*ہمارا کراچی، خوبصورت کراچی*

*جاوید صدیقی نے سندھ کی بڑی سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیدیا*

*کراچی کی خوبصورتی باہمی اختلافات کو مٹا کر ہی ممکن ہوسکتی ھے*

*باہمی اتفاق سے ہی تعمیری امور سر انجام دیئے جاسکتے ہیں*

*تجاویزات کا خاتمہ، شجرکاری اور سرسبز گھاس پودوں کی افزائش ناگزیر ھے*

*گرین بیلٹ کا فروغ، گلی محلوں سمیت تمام شاہراھوں پر چمکتے دمکتے برقی قمقمے ناگزیر بن چکے ہیں*

*صفائی ستھرائی کے رجحان و آگاہی اور عملدرآمد خوبصورت اور حسین کراچی بناسکتا ہے*

*دلائل کے بجائے عمل کرکے دکھائیں جو دکھتا ھے وہی حق الیقین ہوتا ھے*

*کراچی کی عوام نہ تو بیوقوف ہیں اور نہ ہی جاہل کہ وہ آپ لوگوں کی جاہلیت کو نہ سمجھ سکیں*

*مثبت راستہ اپنالیں ورنہ عوام خود فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیگی*

کراچی (اسٹاف رپورٹ) ہمارا کراچی، خوبصورت کراچی۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار اور کراچی یونین آف جرنلسٹ و کراچی پریس کلب کے ممبر جاوید صدیقی نے سندھ کی بڑی سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ھے کہ کراچی کی خوبصورتی باہمی اختلافات کو مٹا کر ہی ممکن ہوسکتی ھے، مزید برآں باہمی اتفاق سے ہی تعمیری امور سر انجام دیئے جاسکتے ہیں جن میں تجاویزات کا خاتمہ، شجرکاری اور سرسبز گھاس پودوں کی افزائش ناگزیر ھے، گرین بیلٹ کا فروغ، گلی محلوں سمیت تمام شاہراھوں پر چمکتے دمکتے برقی قمقمے ناگزیر بن چکے ہیں، صفائی ستھرائی کے رجحان و آگاہی کے علاوہ سختی سے عملدرآمد ہی ایک اچھا خوبصورت اور حسین کراچی بناسکتا ھے۔ جاوید صدیقی نے کہا کہ بہت وقت بیت گیا آپس کی چپکلسی اور بے جا بحث و گفتار میں ہمیشہ ایک دوسرے پر الزامات و بہتان سے عوامی حلقوں میں قطعی عزت و مقام نہیں ملتا انھوں نے کہا کہ دلائل کے بجائے عمل کرکے دکھائیں جو دکھتا ھے وہی حق الیقین ہوتا ھے، کراچی کی عوام نہ تو بیوقوف ہیں اور نہ ہی جاہل کہ وہ آپ لوگوں کی جاہلیت کو نہ سمجھ سکیں، جاوید صدیقی نے حکومت اور اختلاف رکھنے والوں کو مشورہ دیا کہ اب مثبت راستہ اپنالیں ورنہ عوام خود فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں