October 28, 2026

ویمن یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار کا دوران ڈیکیتی قتل کا معاملہ خاتون کا شوہر ہی ملوث نکلا جس نے کرائے کے شوٹر کو پیسے دے کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا

20241222_210929

ویمن یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار کا دوران ڈیکیتی قتل کا معاملہ خاتون کا شوہر ہی ملوث نکلا جس نے کرائے کے شوٹر کو پیسے دے کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا
تھانہ قطب کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر 13 دسمبر کو 28 سالہ خاتون لیکچرار کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا گیا۔ خاتون کے شوہر نے پولیس کو اطلاع دی کہ سسرال سے واپسی پر ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر اسکی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ خاتون کا شوہر کی اصل کردار نکلا جو اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اس نے کرائے پر شوٹر کے ذریعے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ شوہر حسیب نے 22 لاکھ روپے کی ڈیل کی منصوبہ بندی میں نجی بینک کا منیجر بھی ملوث پایا گیا۔۔ پولیس نے شوہر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ویمن یونیورسٹی کی لیکچرار کو اسکے اکلوتے بیٹے کے سامنے بے دردی سے اسکے شوہر نے ہی قتل کروایا خاتون حاملہ تھی