October 28, 2026

*اذان اور اقامت کے مسائل* ( گذشتہ سے پیوستہ) پیر 23 دسمبر 2024 انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

20241220_080819

*اذان اور اقامت کے مسائل*
( گذشتہ سے پیوستہ)

پیر 23 دسمبر 2024
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 91
*اذان کے بعد نماز ادا کیے بغیر بلا عذر مسجد سے نکلنا منع ہے*

حضرت ابو شعثاءرضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں ایک آدمی اذان کے بعد نماز پڑھے بغیر مسجد سے باہر نکلا تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا اس شخص نے ابو قاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی “نافرمانی کی ۔(اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 92
*اذان ٹھہر ٹھہر کر اور اقامت جلدی جلدی کہنا مسنون ہے*

مسئلہ نمبر 93
اذان اور اقامت کے درمیان تقریبا اتنا وقفہ ہونا چاہیے کہ کھانا کھانے والا کھانے سے فارغ ہو جائے ۔( تقریبا 10 منٹ)۔

حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا۔” اذان ٹھہر ٹھہر کر اقامت جلدی جلدی کہا کرو۔ اذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ رکھو کہ کھانے پینے والا کھانے پینے سے فارغ ہو جائے قضائے حاجت والا اپنی حاجت سے فارغ ہو جائے اور جب تک مجھے حجرے سے نکل کر مسجد اتے ہوئے دیکھ نہ لو اس وقت تک صف میں کھڑے نہ ہو ۔”(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 94
*اذان اور اقامت کے درمیان دعاء رد نہیں کی جاتی*

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اذان اور اقامت کے درمیان دعاء رد نہیں کی جاتی ۔
(اسے ابو داؤد اور ترمزی نے روایت کیا ہے)۔

مسئلہ نمبر 95
*اقامت کا جواب دیتے ہوئے “قد قامت الصلاۃ” کے جواب میں” اقامھا اللہ و ادامھا”
کہنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔*

مسئلہ نمبر 96
*فجر کی اذان میں” الصلاۃ خیر من النوم” کے جواب میں” صدقت و بررت “کہنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے*

مسئلہ نمبر 97
*سحری اور تہجد کے لیے اذان دینا سنت ہے*

مسئلہ نمبر 98
*نابینا آدمی اذان دے سکتا ہے*

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ رات کو جگانے کے لیے اذان دیتے تھے ۔لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابن ام مکتوم رضی اللہ تعالی عنہ کی اذان تک کھاتے پیتے رہا کرو۔
کیونکہ وہ طلوع فجر سے پہلے اذان نہیں دیتے۔
( اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے)۔

مسئلہ 99
*سفر میں دو آدمی بھی ہوں تو انہیں اذان کہہ کر باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے*

حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں دو آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جو سفر کرنا چاہتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نصیحت فرمائی۔ جب دونوں سفر کے لیے نکلو تو اذان اور اقامت کہو پھر تم میں سے جو بڑا ہو وہ امامت کرائے۔( اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

مسئلہ نمبر 100
*اگر اذان کی فضیلت معلوم ہو جائے تو لوگ آپس میں قرعہ ڈال کر اذان کہنے لگیں*

مسئلہ نمبر 101
*اذان کے دوران انگلیاں چوم کر آنکھوں پر لگانا سنت سے ثابت نہیں*

مسئلہ نمبر 102
*کسی مصیبت یا آفت کے موقع پر اذانیں دینا سنت سے ثابت نہیں*

الدعاء
یا اللہ ہماری نمازیں قبول فرما۔
ہماری دعائیں قبول فرما۔
ہمیں احادیث نبوی پر عمل کی توفیق عطا فرما۔

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333