October 28, 2026

*ڈی آئی جی اطہر وحید کو نیا چیف ٹریفک آفیسر لاہور مقرر کردیا گیا ، ڈی آئی جی اطہر وحید کا تعلق 30 ویں کامن سے ہے،*

20241222_210929

*ڈی آئی جی اطہر وحید کو نیا چیف ٹریفک آفیسر لاہور مقرر کردیا گیا ، ڈی آئی جی اطہر وحید کا تعلق 30 ویں کامن سے ہے،*

انہوں نے 2003 میں بطور اے ایس پی پولیس سروسز آف پاکستان جوائن کیں ، اطہر وحید بطور ٹرینی آفیسر اے ایس پی ایبٹ آباد ، اے ایس پی کوہاٹ اور ایس ڈی پی او بھکر تعینات رہے ، اطہر وحید نے ایس پی سول لائنز و صدر ڈویژن گوجرانوالہ ، ایس پی جڑانوالہ ، ایس پی موبائلز لاہور ، ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور ، ایس پی آپریشنز صدر و ماڈل ٹاون تعینات رہے ، اطہر وحید سیکٹر کمانڈر این-فائیو ، کمانڈنٹ کالج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس بھی تعینات رہے ، انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم بھی فرائض سرانجام دئیے ، اطہر وحید نے ایس ایس پی ڈسپلن ، ایس ایس پی ایڈمن ، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ٹو اور ایف آئی اے اسلام آباد بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ، سی ٹی او لاہور سے قبل اطہر وحید بطور ڈی آئی جی آئی پٹرولنگ اینڈ ہائی ویز پولیس فرائض سرانجام دے رہے تھے ، ڈی آئی جی اطہر وحید کا شمار انتہائی پروفیشنل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک فلو میں بہتری ، روڈ سیفٹی ، ایجوکیشن اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مزید آسانیاں اولین ترجیحات ہیں ، پہلے سلام ، پھر کلام کے اصولوں کو سختی سے اپنایا جائے گا۔