عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی،کنری پریس کلب کے سالانہ انتخابات،سینئرصحافی اعجازمغل مسلسل دوسری بار
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی،کنری پریس کلب کے سالانہ انتخابات،سینئرصحافی اعجازمغل مسلسل دوسری بار صدرمنتخب،جاویدقادری نائب صدر،اقبال بھٹی جنرل سکریٹری منتخب ہوگئے،چیئرمین الیکشن کمیٹی نے منتخب عہدیداران کااعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق کنری پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال برائے 2025کے سلسلے میں اہم اجلاس زیرصدرات الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سینئرصحافی اعجازمغل واراکین الیکشن کمیٹی محمد اقبال بھٹی،محمدحسین کبہار کے منعقد ہوااجلاس میں سینئرصحافی عبدالمجیدمیمن،فداحسین حیدری سمیت تمام ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں شریک تمام ممبران کے اتفاق رائے سے سال برائے2025کیلئے بہترین کارکردگی کی بنیاد پرسنیئرصحافی اعجازمغل کو مسلسل دوسری بار صدر منتخب کیاگیا جبکہ تحسین جاوید قادری کو نائب صدر،محمد اقبال بھٹی کو جنرل سکریٹری،سیدمحمودعلی شاہ کو جوائنٹ سکریٹری،محسن اقبال انصاری کو پریس سکریٹری،فداحسین حیدری کو فنانس سکریٹری منتخب کیاگیا،جبکہ انجمن صحافیان کنری کیلئے محمد حسین کبہار کوصدر،آغاخان چانڈیو کو نائب صدر،علی اختربھٹی کو جنرل سکریٹری،لوکمارشرماکو جوائنٹ سکریٹری،اُلفت حسین حیدری کو پریس سکریٹری اورشبیرجان خاضخیلی کو فنانس سکریٹری منتخب کیا گیا تمام عہدیداران کاانتخاب تمام ممبران کے اتفاق رائے سے عمل میں آیاا س موقع پرکنری پریس کلب کے نومنتخب صدراعجازمغل نے تمام عہدیداران و ممبران کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ معاشرے سے ناانصافیوں وبرائیوں کے خاتمہ اورصحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرینگے، قبل ازاں اجلاس میں شریک تمام ممبران کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کی مالا پہناکرانکا خیر مقدم کیاگیااورمیٹھائی کھلاکرخوشی کااظہار کیاگیا۔