ہارون آباد (زاہد حسین انجم)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ھارون آ بادڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راؤ شرافت علی کی ہدایات کے مطابق اور تحصیل ریسکیو آفیسر محمد ارشد صاحب کی زیرِ نگرانی،فوکل پرسن لیاقت سکھیرا نے *علی کالج اف ٹیکنالوجی ہارون آباد کے طلباء وطالبات کے لئے ایک روزہ (PLSP) پاکستان لائف سیور پروگرام ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں روڈ سیفٹی ,ابتدائی طبی امداد،مرہم پٹی،مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی، بہتے ہوئے خون کو روکنے کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کروایا گیا مزید تمام شرکاء کو PLSP APP اور RCC App پہ آن لائن رجسٹرڈ کروایا گیا اور آن لائن پری ٹسٹ ، پوسٹ ٹیسٹ کروایا گیا ۔اس ٹریننگ کا مقصد تمام شرکاء کو ایمرجنسی ہینڈلنگ کے متعلق آگاہی دینا تھا تاکہ دورانِ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک وہاں پر موجود لوکل کمیونٹی جائے حادثہ پر موجود زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بر وقت بچا کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ریسکیو ہارون اباد محفوظ ہارون اباد کے لیے کوشاں ہے
سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لانا ہے جس میں ہر گھر کے اندر ایک فرسٹ ایڈر موجود ہو۔اس کے لیے تمام سکولوں کالجز اور یونیورسٹیز میں ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کے اندر وہ دوسرے لوگوں کی مدد کر سکیں ۔ہارون اباد کو محفوظ بنانے میں ریسکیو1122 کا ساتھ دیں
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی